ملائیشیا:وزیراعظم انور ابراہیم گلبدین حکمت یار کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے

کوالا لمپور (نیشنل ٹائمز)ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اپنے ملک میں زیر علاج افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے۔
گزشتہ دنوں گلبدین حکمت یار علاج کیلئے ملائیشیا پہنچے تھے اور ہفتہ کے روز ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے ہسپتال پہنچ کر ان کی عیادت کی۔انہوں نے گلبدین حکمت یار کی ہسپتال کی تصویرایکس پر لگاتے ہوئے لکھاکہ مجھے اپنے دیرینہ دوست اور افغانستان کے سابق وزیرِاعظم گلبدین حکمت یار سے ملاقات کا موقع ملا، جو اس وقت ملائیشیا میں علاج کروا رہے ہیں۔انور ابراہیم کا کہنا تھاکہ اللہ تعالیٰ حکمت یار کو شفا عطا اور ان کے تمام طبی معاملات میں آسانی پیدا فرمائے ۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر