خیبر پختونخوا : فورسز کے آپریشن، 13 خوارج ہلاک، پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام

راولپنڈی،پشاور کوئٹہ(نیشنل ٹائمز)سکیورٹی فورسزنے صوبہ خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ 2آپریشنز میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13دہشت گردوں کو ہلاک کردیاجبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ہوگیا ،پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔بلوچستان کے علاقے خاران بازار میں سکیورٹی فورسز کالعدم تنظیم بی ایل اے کے 4حملہ آوروں کوہلاک کردیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 13 اور 14 جنوری کو خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 13 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔بنوں میں کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مو ثر طور پر نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشتگرد ہلاک کر دئیے ، کرم ضلع میں سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کیا ۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے رات گئے پولیس چیک پوسٹ کھتی پر حملہ کیا، جس کے بعد پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس میں دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرتے ہوئے 2 خوارج کو ہلاک کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کا ایک جوان بھی معمولی زخمی ہوا۔دریں اثنا بنوں سنٹرل جیل کے چیکنگ پوائنٹ پر موجود پولیس جوانوں پرنامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔کالعدم تنظیم بی ایل اے کے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر سوار 40کے قریب دہشت گردوں نے خاران بازار میں پولیس سٹیشن اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ،سٹی تھانے کے ریکارڈ روم میں آگ لگاید جبکہ گاڑیوں کو بھی جلادیا۔بعدازاں فائرنگ کرتے ہوئے ایک بینک کو لوٹنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاجبکہ رات گئے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا،فورسز نے دہشت گردوں کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ عزم و استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر