تھائی لینڈ میں ٹرین تعمیراتی کرین سے ٹکرا گئی، 22 افراد ہلاک، 55 زخمی

بینکاک (شِنہوا) تھائی لینڈکے شمالی مشرقی صوبے ناکھون راتچاسیما میں مسافر ٹرین ایک گری ہوئی تعمیراتی کرین کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے باعث کم از کم 22 افراد ہلاک اور 55 زخمی ہو گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ بدھ کی صبح 9 بج کر 5 منٹ پر اس وقت ہوا جب بینکاک سے اوبون راتچاتھانی جانے والی مسافر ٹرین کرین سے ٹکرانے کے بعد پٹڑی سے اتر گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ امدادی کارکنوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ٹرین کے ملبے میں پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کے لئے کٹائی کے ہائیڈرالک آلات استعمال کئے۔ زخمی مسافروں کو علاج معالجے کے لئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر ٹرانسپورٹ پیپھت راتچاکیت پراکرن نے کہا کہ انہوں نے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے شفاف اور جامع تحقیقات کریں تاکہ آئندہ حادثات سے بچا جا سکے۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر