ملک کے پسماندہ علاقوں میں پاک فوج عوامی خدمت میں پیش پیش

ااسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ملک کے پسماندہ علاقوں میں پاک فوج عوامی خدمت میں پیش پیش ہے۔پاک فوج کے بھرپور تعاون سے مستوج، شمالی وزیرستان اور آزاد کشمیر میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا، اس کے علاوہ کریلا سیکٹر، کوٹلی، باغ اور دتہ خیل میں بھی منعقدہ فری میڈیکل کیمپس میں پاک فوج کے قابل اور ماہر ڈاکٹرز موجود تھے۔میڈیکل کیمپس میں مستند اور ماہر ڈاکٹرز نے مردوں، خواتین اور بچوں کا تفصیلی اور مفت طبی معائنہ کیا۔موسمِ سرما کی شدت کے باعث علاقے میں پھیلنے والی موسمی بیماریوں کے تدارک کیلئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے بھرپور خدمات انجام دیں، پاک فوج کے زیرِ اہتمام قائم میڈیکل کیمپس سے بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے استفادہ حاصل کیا، پاک فوج کی معاونت سے منعقدہ میڈیکل کیمپس میں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔مقامی آبادیوں نے پاک فوج کے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے عوامی صحت کے فروغ کیلئے احسن کاوش قرار دیا اور کہا کہ فری میڈیکل کیمپ پاک فوج کی عوامی خدمت اورصحت مند معاشرے کے قیام کے عزم کا مظہر ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر