آوارہ کتوں کو فائرنگ اور زہر سے مارنے کیخلاف درخواست دائر

لاہور(نیشنل ٹائمز)لاہور ہائی کورٹ نے آوارہ کتوں کو فائرنگ اور زہر کے استعمال سے مارنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔
عدالت نے پنجاب حکومت، سیکرٹری لائیوسٹاک اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیے، جسٹس خالد اسحاق نے عزت فاطمہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ آوارہ کتوں کے نام پر آپریشن سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی گئی ہیں، خانیوال میں ڈاگ کلنگ آپریشن کے دوران گولی لگنے سے کمسن بچی کے زخمی ہونے کا واقعہ ہوا۔درخواست میں کہا گیا کہ رہائشی علاقوں میں فائرنگ اور زہریلی اشیا کا استعمال خطرےسے خالی نہیں، پنجاب حکومت اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021 پر عملدرآمد نہیں کر رہی، لاہور ہائی کورٹ فائرنگ اور زہر کے استعمال سے کتوں کو مارنے سے روکے۔استدعا کی گئی کہ عدالت عالیہ آوارہ کتوں کے لیے ویکسینیشن اور نیوٹرنگ پالیسی پر عملدرآمد کا حکم دے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر