عمران خان سانحہ 9 مئی کے براہ راست ذمہ دار، سزا بھی ہوگی: اکبر ایس بابر

لاہور(نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سانحہ 9 مئی کا براہ راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہیں اس کیس میں بھی سزا کی پیش گوئی کر دی۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک اور شیخ مجیب الرحمان پیدا نہیں ہونا چاہیے، اگرحکومت پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلہ پر عملدرآمد کرتی تو سانحہ 9 مئی نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک دشمن سیاست سے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا، میں بانی کو غدار کا لیبل نہیں دینا چاہتا یہ سپریم کورٹ کا کام ہے۔اکبر ایس بابر نےانکشاف کیا بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے ذریعے مقدمات کا خاتمہ اور مُک مُکا کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی پر میرے تمام الزامات عدالت میں ثابت ہوئے، خیبرپختونخوا میں یہ ہمیں پتھر کے زمانے کی طرف لے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت شہیدوں کے جنازے کو کندھا دینے کیلئے تیار نہیں، پی ٹی آئی والے دہشت گرد کو دہشت گرد کیوں نہیں کہتے؟ پاکستان کا دفاع مضبوط نہ ہو تو کیا بھارت ہمیں بخشے گا؟انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے نامزد کردہ اپوزیشن لیڈرز کی تقرری کی بھی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سزا یافتہ شخص کے نامزد اپوزیشن لیڈر کی تقرری غیرقانونی ہوگی۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر