ایران کے کئی شہروں میں توڑ پھوڑ، مساجد، ہسپتالوں کو نقصان، 217 افراد ہلاک

تہران(نیشنل ٹائمز) امریکی جریدے ٹائم میگزین کے مطابق ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری پرتشدد مظاہرے بے قابو ہو گئے، کئی شہروں میں توڑ پھوڑ ہوئی، مساجد اور ہسپتالوں کو نقصان پہنچا، 217 افراد ہلاک ہو گئے۔ایران میں حکومت مخالف مظاہروں میں گزشتہ رات سے مزید اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں مختلف شہروں میں مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، احتجاج کے دوران مظاہرین نے کئی شہروں میں توڑ پھوڑ کی۔مظاہرین کی جانب سے 26 بینک، 25مساجد، 2 ہسپتال اور 48 فائر ٹرکوں کو نقصان پہنچایا گیا جبکہ سرکاری عمارتوں اور پولیس سٹیشنوں پر بھی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں کئی اہلکار زخمی ہوئے۔پرتشدد مظاہرے کرنے والوں نے ایمبولینسوں پر بھی حملے کیے، بسوں اور شہریوں کی گاڑیوں کو بھی آگ لگائی گئی، سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے تقریبا 2500 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس بدستور بند ہے۔تہران کے ایک ڈاکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی جریدے ٹائم کو بتایاکہ دارالحکومت کے صرف 6 ہسپتالوں میں 217 مظاہرین کے ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی اور ان میں سے زیادہ تر لوگ گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے تاہم ایرانی حکام نے تاحال ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔امریکی جریدے کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کی ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ اب تک کم از کم 63 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 49 عام شہری شامل ہیں۔ایرانی میڈیا نے کرمانشاہ میں مظاہروں کے دوران شرپسندوں کی جانب سے فائرنگ کیے جانے کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں نقاب پوش افراد کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پاکستانی شہریوں کیلئے کرائسس یونٹ قائم
ایران کی تازہ صورت حال میں پاکستانی سفارتخانے نے شہریوں کی سہولت کے لیے کرائسس مینجمنٹ یونٹ قائم کردیا۔تہران میں سفیر پاکستان مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی معاونت کے لیے 24 گھنٹے رابطہ کیا جاسکتا ہے، اس سلسلے میں تین عہدیداروں کے فون نمبرز اور لینڈ لائن نمبر بھی فراہم کردیے گئے ہیں۔
فسادی املاک کو نقصان پہنچاکر ٹرمپ کوخوش کرنا چاہتے ہیں: خامنہ ای
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کے ہاتھ ایرانیوں کے خون سے رنگے ہیں، کچھ فسادی عوامی املاک کو نقصان پہنچا کرٹرمپ کوخوش کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ ایران کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانیوں سے اتحاد کو برقرار رکھنے کی تاکید کی اور امریکی صدر کو پیغام دیا کہ وہ اپنے ملک کے مسائل پر توجہ دیں۔
اقوام متحدہ عالمی مداخلت کو روکے: ایرانی وزارت خارجہ
ایران نے اقوام متحدہ سے ریاستی خودمختاری کے تحفظ اور مداخلت روکنے کا مطالبہ کردیا، ایرانی وزارت خارجہ نے کہاکہ داخلی معاملات پر امریکی بیانات مداخلت اور دھوکا دہی ہیں۔ایران نے سلامتی کونسل کو خط لکھ کر امریکی اقدامات کو مسترد کر دیا اورر کہا کہ امریکی اقدامات خطے میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔
غیر ملکی عناصر نے احتجاج کا رُخ تشدد کی طرف موڑا: ایرانی سفیر
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ غیر ملکی حمایت یافتہ عناصر نے احتجاج کو تشدد کی طرف موڑنے کی کوشش کی، غیرملکی مداخلت ریاستی خودمختاری کے اصولوں کے منافی ہے، ایران نے اپنی تاریخ میں بارہا سازشوں کا سامنا کیا اور ہر بار سرخرو ہوا۔ایرانی سفیر نے کہا کہ ایرانی عوام کی اکثریت ریاست اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، ایرانی قوم اپنی تہذیب اور قیادت کے ساتھ ہر سازش ناکام بنائے گی۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر