امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست

واشنگٹن، نئی دہلی(نیشنل ٹائمز) علاقائی تنازعات اور معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت سفارتی کمزوریوں کےباعث لابنگ فرمز پر انحصار کرنے لگا، پھر بھی کامیابی نہ مل سکی۔
امریکی تحقیقاتی ادارے اوپن سیکرٹس اور دی انڈین ایکسپریس نے بھارت کی جانب سے امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کو بے نقاب کردیا، امریکی تحقیقاتی ادارے اوپن سیکرٹس کے مطابق بھارت نے مسخ شدہ ساکھ کی بحالی کیلئے 2025میں متعدد لابیسٹ ہائر کیے۔اوپن سیکرٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکی لابنگ فرم بی جی آر گروپ کو 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز دے کر سفارتی ساکھ کو بحال کرنے کی کوشش کی، بھارتی جریدے دی انڈین ایکسپریس نے بھی بھارتی حکومت کی جانب سے امریکا میں کی گئی لابنگ کا پردہ چاک کر دیا۔دی انڈین ایکسپریس کے مطابق آپریشن سندورمیں (ذلت آمیز شکست کے بعد) بھارت نے امریکا میں لابنگ کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ سے رابطے شروع کیے، بھارت نے آپریشن سندور سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈا کی ترویج کیلئےامریکی انتظامیہ سے بھی رابطے کی کوششیں کیں۔دی انڈین ایکسپریس نے مزید بتایا کہ بھارتی وفد نےامریکی انتظامیہ سے ملاقاتوں کیلئے ایس ایچ ڈبلیو لابنگ فرم کی بھی مدد لی، بھارت نے ایس ایچ ڈبلیو کو 1.8ملین ڈالر سالانہ اور مرکری پبلک افئیر نامی لابنگ فرم کو75ہزار ڈالرز سہ ماہی پر ہائر کیا۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر