ٹرمپ نے امریکہ روس ایٹمی معاہدہ ختم کرنے کا عندیہ دے دیا

واشنگٹن (شِنہوا) نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ امریکہ اور روس کے درمیان ایٹمی ہتھیاروں کے کنٹرول کے آخری معاہدے کو ختم کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں اور اس کے مقابلے میں ایک بڑا معاہدہ کر سکتے ہیں جس میں “کچھ اور فریقین” بھی شامل ہوسکتے ہیں۔
نیو سٹارٹ معاہدہ، جو 2011 میں نافذ ہوا تھا، دونوں ممالک کے نصب شدہ سٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کو 1,550 تک اور ترسیلی نظاموں، جن میں میزائل، بمبار طیارے اور آبدوزیں شامل ہیں، کو 700 تک محدود کرتا ہے۔ یہ معاہدہ 5 فروری کو ختم ہونے والا ہے۔
نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر یہ معاہدہ ختم ہوتا ہے تو اسے ختم ہو جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ معاہدے کی پابندیاں برقرار رکھنے کی ماسکو کی تجویز مسترد کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس کےمقابلے میں ایک بہتر معاہدہ کریں گے، جس میں ہم کچھ دیگر ممالک کو بھی شامل کرنا چاہیں گے۔
اس معاہدے کے ختم ہونے سے دنیا کی دو بڑی ایٹمی طاقتوں امریکہ اور روس پر تقریباً نصف صدی کے بعد پہلی بار اپنے جوہری ہتھیاروں کو محدود رکھنے کی پابندی ختم ہو جائے گی۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر