عالمی تبدیلی کے تناظر میں مودی کی ناکام خارجہ پالیسی کڑی تنقید کا شکار

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز) عالمی تبدیلی کے تناظر میں مودی کی ناکام خارجہ پالیسی کو کڑی تنقید کا سامنا ہے، ہندوتوا انتہاپسندی میں مبتلا مودی کے غرور کو عالمی سطح پر سفارتی پسپائی نے مٹی میں ملا دیا۔بین الاقوامی تجزیہ نگاروں کی توثیق کے بعد بھارتی جرائد بھی بھارت میں مستقل خوف اور غیر یقینی کیفیت کا اعتراف کرنے لگے۔بھارتی جریدے دی پرنٹ نے امریکی دباؤ کے باعث بھارتی ریاست میں پھیلے خوف اور سفارتی ناکامی کا پردہ فاش کر دیا۔دی پرنٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ امریکی صدر ٹرمپ کی مودی کیلئے تضحیک آمیز زبان کے خوف کا شکار ہے۔بھارتی جریدہ کے مطابق امریکی ٹیرف میں مزید اضافہ، سخت امیگریشن قوانین اور ویزا منسوخی نے بھارتی عوام کو شدید خوفزدہ کر دیا۔دی پرنٹ کے مطابق 1971 کی جنگ میں امریکا نے کھل کر پاکستان کی حمایت کر کے بھارت کو تنہا چھوڑ دیا، ٹرمپ پاکستان کے قریبی اتحادی بن کر مودی کو شدید حیرت اور خوف میں ڈال چکے ہیں۔جریدے کے مطابق بی جے پی نے ٹرمپ کو مسلمانوں سے نفرت کرنے والا شدت پسند سمجھنے کی سنگین غلطی کی۔دی پرنٹ نے اعتراف کیا کہ ٹرمپ کے قریبی دوستوں میں پاکستان، سعودی عرب اور دیگر مسلم ممالک شامل ہیں۔بھارتی جریدہ “فورس” بھی بھارت کی خارجہ پالیسی عالمی طاقتوں کی بدلتی بساط میں غلط سمت اختیار کرنے کا انکشاف کر چکا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کی امریکی صدر ٹرمپ کے سخت بھارت مخالف فیصلوں نے مودی حکومت کو شدید سیاسی و سفارتی دھچکا دیا۔ماہرین نے روس کے ساتھ مودی کی طاقت کے نشے میں اندھی وابستگی کو زمینی حقائق سے متصادم قرار دے دیا۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر