روس کا کینیڈا کے 28 نیو نازی حامیوں پر پابندی کا اعلان

ماسکو(نیشنل ٹائمز)روس نے نیو نازی نظریات کی حمایت کرنے والے کینیڈا کے 28 شہریوں کے ملک میں داخلے پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔
روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ اقدام کینیڈا کی جانب سے روسی شہریوں پر عائد کی گئی غیر قانونی اور روس مخالف سفری پابندیوں کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جن 28 کینیڈین شہریوں پر پابندی لگائی گئی ہے، وہ پرو بانڈیرا تنظیموں سے وابستہ ہیں اور ایسے اقدامات میں ملوث رہے ہیں جن کا مقصد اس مجرمانہ نیو نازی نظریے کو فروغ دینا ہے جسے اس وقت کیف حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے۔روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ افراد دوسری عالمی جنگ سے متعلق تاریخی حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے کینیڈا اور یوکرین کے انتہاپسند قوم پرست حلقوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کی کوشش کرتے رہے، جنہیں روس انتہائی شدت پسند اور ناقابلِ مفاہمت عناصر قرار دیتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کی جانب سے سابق کینیڈین وزیرِ خزانہ اور نائب وزیرِاعظم کرسٹیا فری لینڈ کو اقتصادی مشیر مقرر کرنا بھی اسی رجحان کی واضح مثال ہے، کرسٹیا فری لینڈ دوسری عالمی جنگ کے دوران نازی جرمنی کے معاون میخائل خوماک کی پوتی ہیں۔واضح رہے کہ کرسٹیا فری لینڈ اس سے قبل یوکرین کے لیے کینیڈا کی خصوصی نمائندہ بھی رہ چکی ہیں، اور اب انہیں باضابطہ طور پر یوکرینی صدر کا اقتصادی مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر