پاکستان میں رمضان اور عیدین کی ممکنہ تاریخوں سے متعلق پیشگوئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند اور عیدین (عیدالفطر و عیدالاضحیٰ) کی ممکنہ تاریخوں سے متعلق پیشگوئی سامنے آئی ہے۔رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے یکم رمضان، عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کے حوالے سے متوقع تاریخوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اندازے فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر لگائے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے مطابق یکم رمضان المبارک 19 فروری (جمعرات کے روز) ہو سکتا ہے، چاند کی پیدائش اور رویت کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تاریخیں بتائی گئی ہیں، تاہم حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔شوال کے چاند کے بارے میں بھی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں عیدالفطر 21 مارچ (بروز ہفتہ) منائی جا سکتی ہے، تاہم اگر موسمی حالات سازگار رہے تو رویت کے امکانات مزید مضبوط ہو سکتے ہیں۔سیکرٹری جنرل رویتِ ہلال ریسرچ کونسل نے عیدالاضحیٰ سے متعلق بھی ممکنہ تاریخوں سے آگاہ کیا کہ یکم ذوالحجہ 17 مئی کو ہونے کا امکان ہے اور اس حساب سے عیدالاضحیٰ 27 مئی (بدھ کے روز) منائی جا سکتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ تمام تاریخیں پیشگوئی پر مبنی ہیں اور اس حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب ہی سے کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر