کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 5 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی(نیشنل ٹائمز)کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 5 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔کراچی کے علاقے منگھوپیر میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور ننھی جان ضائع ہوگئی، حادثے میں 5 سالہ بچہ عارف موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جہاں ملزم ڈرائیور وزیر محمد نے ڈرائیونگ کے دوران بچے کو ٹکر ماری تاہم معصوم بچہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق واقعے کے بعد منگھوپیر پولیس نے ملزم ڈرائیور وزیر محمد کو گرفتار کرلیا جب کہ حادثے میں استعمال ہونے والے واٹر ٹینکر کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر