آبنائے تائیوان کے دونوں جانب کے ہم وطنوں کو مل کر قومی اتحاد کو فروغ دینے کا پیغام


بیجنگ(شِنہوا)آبنائے تائیوان کے پار تعلقات کی تنظیم (اے آر اے ٹی ایس) کے صدر ژانگ ژی جون نے آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں پر زور دیا ہے کہ وہ دوبارہ قومی اتحاد اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے مقصد کے لئے مشترکہ طور پر جدوجہد کریں۔ریلیشنز اکراس تائیوان سٹریٹس‘‘ نامی جریدے کے 2026 کے پہلے شمارے میں شائع ہونے والے نئے سال کے پیغام میں ژانگ نے اے آر اے ٹی ایس کی جانب سے تائیوان کے ہم وطنوں کو نئے سال کی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ 2025 وہ سال تھا جس میں آبنائے کے دونوں جانب تعلقات مادر وطن کے اتحاد نو کے لئے مسلسل تیز ہوتے رہے۔ژانگ نے کہا کہ گزشتہ برس کے دوران اے آر اے ٹی ایس نے ’’تائیوان کی آزادی‘‘ کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کی مخالفت، تبادلوں اور تعاون کے فروغ، تائیوان سے متعلق ہنگامی امور کو مناسب طور پر نمٹانے اور ہم وطنوں کے حقوق و مفادات کے تحفظ کے لئے نئی کوششیں کیں۔ژانگ نے زور دیا کہ آبنائے کے دونوں کنارے ایک ہی چین اور ایک ہی چینی قوم سے تعلق رکھتے ہیں۔ چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ بلاشبہ تائیوان کے ہم وطنوں کے لئے فائدہ مند ہوگی اور تائیوان کی ترقی کے لئے مزید روشن امکانات لائے گی۔2026 کے حوالے سے ژانگ نے کہا کہ مین لینڈ 15ویں 5 سالہ منصوبے کے نئے سفر کا آغاز کرے گی۔ چینی طرز کی جدیدیت کے ذریعے ہر محاذ پر ایک عظیم ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ ثانیہ کی جانب پیش رفت کی کوششیں نئی اور نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والی ہیں۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر