خیبرپختونخوا میں دیرپا امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، محسن نقوی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دیرپا امن و استحکام کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز پوری طرح پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جری جوانوں نے بنوں میں کارروائی کے دوران 3 خوارج کو ہلاک کر دیا، بنوں میں سکیورٹی فورسز کی بروقت، مؤثر اور پیشہ ورانہ کارروائی قابلِ ستائش ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر