سہیل آفریدی کا زمونگ کور سے بچوں کے نکالے جانے کی فوری انکوائری کا حکم

پشاور(نیشنل ٹائمز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے زمونگ کور سے بچوں کے نکالے جانے کے معاملے پر فوری انکوائری کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے یتیم اور بے سہارا بچوں کیلئے قائم ’’زمونگ کور‘‘ ماڈل انسٹیٹیوٹ کا گزشتہ رات اچانک دورہ کیا اور زمونگ کور میں مقیم بچوں اور انتظامیہ سے ملاقات کی، مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔سہیل آفریدی نے زمونگ کور سے 11 بچوں کے نکالے جانے کے معاملے پر فوری انکوائری کا حکم دے دیا۔انہوں نے زمونگ کور میں مقیم بچوں کو فراہم کی جانے والی ہائیجین کٹس کی تقسیم سے متعلق بھی انکوائری کی ہدایت کر دی، زمونگ کور ماڈل انسٹیٹیوٹ کے کلاس رومز میں کیمروں کی تنصیب اور درکار اساتذہ کی فوری فراہمی کا بھی حکم دیا۔سہیل آفریدی نے کہا کہ بچوں کیلئے کمپلینٹ سیل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، زمونگ کور کے نجی کالجز میں زیر تعلیم بچوں کی فیس حکومت ادا کرے گی، انہوں نے ایٹا میرٹ سکالرشپس میں زمونگ کور کے بچوں کیلئے خصوصی کوٹہ مختص کرنے کی بھی ہدایت کی اور زمونگ کور کا اکاؤنٹس سسٹم اور بچوں کو وظیفے کی ادائیگی کے نظام کو ڈیجیٹل کرنے کا حکم دیا۔وزیر اعلیٰ نے کالجز و سپورٹس اکیڈمیز جانے والے بچوں کیلئے ٹرانسپورٹ سروس کی فراہمی کا بھی حکم دیا ہے۔سہیل آفریدی نے زمونگ کور ماڈل انسٹیٹیوٹ کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا، کھانے کے معیار کا جائزہ لیا، انہوں نے زمونگ کور کے گرلز کیمپس کا بھی دورہ کیا، جہاں گزشتہ دورے کے موقع پر جاری کئے گئے احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی دیکھ بھال حکومت کی آئینی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے، زمونگ کور انسٹیٹیوٹ عمران خان کے احساس وژن کے تحت قائم ہیں اور انہیں اصل روح کے مطابق چلایا جائے گا، زمونگ کور انسٹیٹیوٹ کے تمام معاملات کی بذات خود نگرانی کروں گا۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر