پنجاب: ترقیاتی پروگرام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے چلانے کا فیصلہ

لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب میں نئے سال کے دوران سڑکیں، مکانات، ہاسٹلز، واٹر انفراسٹرکچر اور سیوریج سسٹم کی تعمیر و مرمت نجی شعبے کی شراکت داری سے کی جائے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 18 اہم صوبائی سڑکوں کے ساتھ ساتھ زرعی، صنعتی اور شہری اہمیت کی 24 راہداریوں کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں کی منظوری دی۔خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 150 کلومیٹر طویل دیپالپور، پاکپتن، وہاڑی روڈ کو نجی شعبے کی مدد سے دو رویہ بنایا جائے گا، اسی طرح 100 کلومیٹر چراغ آباد، جھنگ، شورکوٹ روڈ کی دو رویہ کاری کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ، علی پور، ٹی ایم پناہ روڈ، ساہیوال سمندری روڈ اور بہاولپور جھنگڑا شرقی روڈ پر اضافی کیرج وے نجی شعبے کی شراکت سے بنائی جائیں گی۔ سیالکوٹ، پسرور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد اور ڈسکہ کی سڑکوں کی اپ گریڈیشن بھی منصوبے میں شامل ہے۔وزیراعلیٰ نے صوبے میں پرانے واٹر انفراسٹرکچر کی بحالی، صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم میں بہتری کا ہدف مقرر کیا، چکوال اور قصور میں نکاسی آب اور پانی کی فراہمی کے منصوبے بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیے جائیں گے، جبکہ ان منصوبوں کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزر مقرر کرنے کی بھی اجازت دی گئی۔ اجلاس میں سرکاری یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجوں میں طلبہ کے لیے آن کیمپس رہائشی سہولیات کی فراہمی پر بھی غور کیا گیا، تمام محکموں کو ہدایت دی گئی کہ وہ نجی شعبے کے تعاون سے ممکن اور قابل عمل منصوبوں کی نشاندہی کریں۔نجی شعبے کی مدد سے جدید ٹیکنالوجی اور مشینری کے ذریعے سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور دیکھ بھال کی جائے گی، سڑکوں پر ٹول وصول کرنے کا جدید نظام نافذ کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو بہترین سفر اور سہولیات فراہم کی جا سکیں، سفر کے دوران دورانیے میں کمی اور حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اجلاس میں کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے شفاف ماڈل سے پنجاب اور عوام دونوں ترقی کی شاہراہ پر تیزی سے آگے بڑھیں گے، وزیراعلیٰ مریم کے وژن کے تحت ہر شعبے میں سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری سے منصوبوں کے آغاز کی ہدایت دی گئی۔اجلاس میں متعلقہ وزارتوں، محکموں کے اعلیٰ حکام اور نجی شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی، اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (PPPA) نے سڑکوں، پانی اور عوامی سہولیات کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع
مذاکرات جاری، صدر ٹرمپ تہران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل چاہتے ہیں: جے ڈی وینس
ایران پاکستان میں مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے آمادہ
دنیا دوبارہ جنگل کے قانون کی طرف جا رہی ہے: چینی صدر نے خبردارکر دیا
ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کے قریب ہے: امریکی صدر کا دعویٰ
اسرائیل، لبنان میں براہ راست مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق ہوگیا، امریکا کی تصدیق
وزیراعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات، امریکا، ایران جنگ بندی پر خراج تحسین
اسحاق ڈار کی ترکیہ، مصر، سعودی عرب کے خارجہ حکام سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر