ایم کیو ایم پاکستان کا ’’کراچی بچاؤ مہم‘‘ شروع کرنے کا اعلان

کراچی(نیشنل ٹائمز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی بچاؤ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
بہادرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نیا سال بہت ساری توقعات لیکر آیا ہے، پاکستان نے تاریخی معرکہ مارا اور 6 سے 10 مئی ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کا کریڈٹ فیلڈ مارشل، افواج پاکستان اور حکومت کو جاتا ہے جبکہ اس وقت عوام افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے رہے، 2026 میں اب معرکہ معیشت کی طرف جانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بقا و سلامتی کراچی سے وابستہ ہے اور اگر ملک کو بچانا ہے تو کراچی کو بچانا ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی بچاؤ مہم کے ذریعے اپنا حصہ ڈال رہی ہے، اس مہم کے تحت ایم کیو ایم کے وفود کراچی میں مختلف سیاسی جماعتوں، وکلا ، تاجر، صنعتکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کریں گے اور کراچی کا مقدمہ ان کے سامنے رکھیں گے۔ایم کیو ایم رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے بانی سے ایم کیو ایم کو الگ کیا تھا اور وہ اس فیصلے پر قائم ہیں، ڈاکٹر عمران فاروق کو لندن میں قتل کیا گیا اور یہ معاملہ 2 حکومت کے درمیان بھی آیا۔



  تازہ ترین   
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش: نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتے ہیں: کاظم غریب آبادی
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر