اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت اور تعلقات بہتر کرنےکیلئے تیار ہوں: سہیل آفریدی

پشاور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نےکہا ہےکہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ صوبائی معاملات پر بات چیت اور تعلقات بہتر کرنے کے لیے تیار ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا، عمران خان نے بات چیت کا ٹاسک محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے حوالے کیا ہے۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ صوبائی معاملات پر بات چیت اور تعلقات بہتر کرنے کے لیے تیار ہیں، حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو عوامی مفادات کے مطابق پالیسی بنانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کوئی تقریب یا میٹنگ ہوئی تو وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ضرور ملاقات کریں گے، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہئے اور عمران خان کی رہائی کے لیے بات چیت کے حالات اور ماحول سازگار ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا باہر نکلنا جائز ہے، وہ اپنے بھائی کی رہائی کے لیے کوشاں ہیں، ان کے کراچی جانے کا مقصد یہ ہےکہ عوام بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے متحرک ہوں۔سہیل آفریدی نے اعتراف کیا کہ لاہور کے دورے کے دوران ان کی جانب سے غلط زبان کا استعمال ہوا لیکن وہ عمل کا ردِ عمل تھا، انہوں نے اپنے دورہ لاہور کے دوران غلط زبان کے استعمال پر معذرت کرلی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر