پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز! ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

کراچی(نیشنل ٹائمز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ پر ریکارڈ بننے لگے ہیں۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔ٹریڈنگ کے دوران 2600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈررڈ انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 16 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔تاہم پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن کئی ریکارڈ اپنے نام کر گیا، پہلے سیشن میں کاروبار کا اختتام بلند ترین سطح پر ہوا، 100 انڈیکس 2148 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار ایک لاکھ 78 ہزار 504 پوائنٹس کی ریکارڈ حد پر بند ہوا ہے۔آٹوموبائل سمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، بجلی پیدا کرنے والے اداروں اور ریفائنری سیکٹر میں نمایاں خریداری دیکھی گئی] حبکو، اے آر ایل، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، پی ایس او، ایچ بی ایل، این بی پی اور یو بی ایل بھی مثبت زون میں دکھائی دیئے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 2301 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 355 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں استحکام رہا، ڈالر 280.12 روپے پر برقرار ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر