یوکرین میں لڑنے والے فوجی ہمارے ہیرو، پوری قوم ساتھ کھڑی ہے: پوتن

ماسکو(نیشنل ٹائمز) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ لڑنے والے روسی فوجی ہمارے ہیرو ہیں، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ دنیا بھر کی طرح روس میں بھی نئے سال 2026 کو بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔ اگرچہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ریڈ سکوائر پر سرکاری طور پر آتش بازی نہیں کی گئی، تاہم اس کے باوجود عوام الناس نے اپنے اپنے علاقوں میں آتش بازی کر کے نئے سال کا جشن منایا، ماسکو سمیت مختلف شہروں میں سڑکیں، رہائشی علاقے اور عوامی مقامات روشنیوں اور خوشی کے مناظر سے بھرے رہے۔نئے سال کی آمد سے قبل رات 11 بج کر 55 منٹ پر روسی صدر ولادیمیر پوتن نے قوم سے براہِ راست ٹیلی وژن خطاب کیا اور کہا کہ روسی عوام کی ذاتی امیدیں اور منصوبے مادرِ وطن کی تقدیر سے جڑے ہوئے ہیں، اور قومی ترقی کا راستہ اتحاد اور باہمی اعتماد سے ہو کر گزرتا ہے۔صدر پوتن نے خصوصی طور پر روسی مسلح افواج اور خصوصی فوجی آپریشن میں شریک اہلکاروں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان پر فخر کرتی ہے، انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ روسی عوام کو اپنی افواج پر مکمل یقین ہے۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ قومی اتحاد ہی ملک کی خودمختاری، سلامتی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے، انہوں نے عوام کو صحت، خوشحالی، باہمی ہم آہنگی اور محبت کی دعاؤں کے ساتھ نئے سال کی مبارکباد دی۔پوتن نے یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجیوں کو ہیرو قرار دیتے ہوئے عوام سے ان کی حمایت کی اپیل کی ہے اور فوجیوں سے کہا کہ ہمیں آپ پر اور اپنی فتح پر یقین ہے۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر