ملک میں شرح خواندگی بڑھ کر 63 فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ہاؤس ہولڈ اکنامک سروے کے مطابق ملک میں شرح خواندگی بڑھ کر 63 فیصد تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں شرح خواندگی میں محض 3 فیصد کا اضافہ ہو سکا، پنجاب میں شرح خواندگی 68 فیصد اور بلوچستان میں سب سے کم 49 فیصد رہی۔سروے رپورٹ کے مطابق سکول سے باہر بچوں کی شرح میں کمی کیساتھ شرح 30 فیصد سے کم ہو کر 28 فیصد رہ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق انٹرنیٹ تک رسائی میں اضافہ ہو کر شرح 34 فیصد سے بڑھ کر 70 فیصد تک پہنچ گئی، انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کا تناسب 17 فیصد سے بڑھ کر 57 فیصد ہو گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مکمل حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج 68 فیصد سے بڑھ کر 73 فیصد ہو گئی، گھروں میں موبائل یا سمارٹ فون کی سہولت 96 فیصد تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق نوزائیدہ بچوں میں اموات کی شرح کم ہو کر فی ہزار زندہ پیدائش پر 41 سے کم ہو کر 35 ہو گئی، شیر خوار بچوں کی اموات کی شرح 60 سے کم ہو کر 47 فی ہزار زندہ پیدائشیں ہو گئی۔سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں فی کس 5.6 کلو گرام گندم، 0.89 کلو گرام چاول ماہانہ استعمال کیے جاتے ہیں، فی کس 6.12 لٹر دودھ، 3.4 انڈے، 1.17 کلو گرام آلو، 1.07 کلو گرام چینی استعمال ہوتی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق شہری علاقوں میں فی کس چینی استعمال کرنے کی شرح دیہی علاقوں کی نسبت زیادہ ہے۔



  تازہ ترین   
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش: نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتے ہیں: کاظم غریب آبادی
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر