نواز شریف سے ہونیوالے ظلم کی قیمت پاکستانی قوم مدتوں ادا کریگی: خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر دفاع خواجہ نے کہا کہ نواز شریف سے ہونیوالے ظلم کی قیمت پاکستانی قوم مدتوں ادا کریگی۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان میں لکھا کہ زیادتی کے نتیجے جو حکومت لائی گئی اس نے وطن عزیز کے ساتھ جو کھلواڑ کیا اس کے ذمہ دار تمام وہ کردار ہیں جنہوں نے سازش تیار کی، اس پر عملدرآمد کیا اور ملک کو برسوں کیلئے غیر یقینی کیفیت سے دوچار کر دیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ایک بد دیانت شخص کو قوم کی قسمت کا مالک بنا دیا گیا، اس نے پوری ایک نسل کو زہریلی سوچ دی، سازش میں شامل تمام افراد قومی مجرم ہیں، ان بزدلوں میں اخلاقی جرات ہے تو اپنی بات پر قائم رہیں یا قوم سے معافی مانگیں۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ اللہ نے میرے قائد کو ہر بار سرخرو کیا، بھیانک سازش اور ٹریجڈی کے ذمہ دار دنیا اور آخرت میں قیمت ادا کریں گے اور عبرت کا نشان بنیں گے۔



  تازہ ترین   
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش: نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتے ہیں: کاظم غریب آبادی
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر