نیا سال ملک کی ترقی، استحکام اور امن کا سال ثابت ہوگا، گورنر پنجاب

لاہور(نیشنل ٹائمز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سال 2026ء ملک کی ترقی، استحکام اور امن کا سال ثابت ہوگا۔سال نو کی آمد کے موقع پر اپنے پیغام میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ سال نو میں ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو، ملک میں امن کے قیام کیلئے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال 2025ء میں بھارت کے خلاف معرکہ حق کی شاندار کامیابی ملکی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گی، نئے سال کے آغاز پر ہمیں کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھنا ہے، کشمیری اور فلسطینی غلامی اور بے بسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور آزادی کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں، ان شاء اللہ کشمیریوں اور فلسطینی بہن بھائیوں کو بھی آزادی کا سورج دیکھنا ضرور نصیب ہوگا۔ گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ نئے سال میں انتشار کی سیاست کی بجائے ملک کی ترقی اور استحکام میں کردار ادا کریں، عوام الناس بالخصوص نوجوان طبقے سے گزارش ہے کہ وہ ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی، ون ویلنگ اور دیگر شعبدہ بازی سے اجتناب کریں۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر