2025: جمہوری ادارے برقرار، عملی طور پر کمزور ہوئے، پلڈاٹ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) لڈاٹ نے سال 2025کے اختتام پر جمہوریت کے معیار پر جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔
لڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق 2025 کے دوران جمہوری ادارے برقرار مگر عملی طور پر کمزور ہوتے گئے، ہائبرڈ طرزِ حکمرانی کو پاکستان میں مزید استحکام حاصل رہا، پاک بھارت تصادم کے بعد ریاستی امور میں سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا اثر بڑھ گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سویلین حکومت نے ہائبرڈ طرزِ حکمرانی کی مکمل حمایت کی، علاقائی کشیدگی اور داخلی شورش نے پاکستان کو سکیورٹی اسٹیٹ کی طرف دھکیلا، جمہوری ادارے سکیورٹی ترجیحات کے دائرے میں کام کرنے پر مجبور رہے،27ویں آئینی ترمیم محدود بحث کے ساتھ منظور کی گئی جس سے پارلیمنٹ کمزور ہوئی۔پلڈاٹ کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کے عہدے خالی رہے، انتظامی اختیارات رسمی طور پر سویلین مگر عملی طور پر محدود رہے، 2025 میں عدلیہ کو بڑی آئینی اور ساختی تبدیلیوں کا سامنا رہا، فوجی عدالتوں کا تسلسل اور نئی آئینی عدالت شفاف انصاف پر سوالیہ نشان ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ قومی فیصلوں میں سکیورٹی اداروں کا کردار مزید نمایاں ہو گیا، ضمنی انتخابات ہوئے مگر کم ووٹر ٹرن آؤٹ نے عوامی اعتماد متاثر کیا، سیاسی جماعتیں خاندانی کنٹرول اور کمزور داخلی جمہوریت کا شکار رہیں، مقامی حکومتوں کی عدم موجودگی نچلی سطح پر جمہوریت کیلئے بڑا نقصان ہے۔اِسی طرح رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ پیکا قانون میں ترامیم کے بعد میڈیا کی آزادی مزید محدود ہو گئی، اختلافِ رائے کو 2025 میں قومی مفاد کے خلاف سمجھا جاتا رہا۔



  تازہ ترین   
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش: نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتے ہیں: کاظم غریب آبادی
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر