ملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) فیلڈ مارشل اورچیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 18 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیوآمد ہوئی ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ورکشاپ کے شرکاء سے ملاقات کی، دورانِ گفتگو ورکشاپ میں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی، سٹریٹجک اہمیت پر غور کیا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے، اُنہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے عوام دوست ترقیاتی اقدامات پر اظہارِ اطمینان کیا اور بلوچستان کی معاشی صلاحیت عوام کے فائدے کیلئے بروئے کار لانے پر زور دیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا پروپیگنڈا بے نقاب کرنے میں سول سوسائٹی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام محبّ وطن اور باہمت ہیں، انہوں نے مفاداتی سیاسی ایجنڈوں کو مسترد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بھارت کی سرپرستی میں پراکسیز بلوچستان میں بدامنی پھیلا رہا ہے، ملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، پاکستان کی مسلح افواج اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے حمایت یافتہ عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے اور ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں،سکیورٹی فورسز کی مؤثر اور سخت کارروائیوں کے ذریعے ان مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ صوبے کو دہشت گردی اور بدامنی سے پاک کیا جائے گا،پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے۔ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ نشست کے اختتام پر کھلے اور بامقصد سوال و جواب کا سیشن ہوا چیف آف ڈیفنس فورسز، سید عاصم منیر نے سوالات کے جواب دیے اور فیلڈ مارشل نے بلوچستان کی ترقی اور سکیورٹی سے متعلق جاری کوششوں پر روشنی ڈالی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر