ملک میں کوئی سیاسی افراتفری نہیں، مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہے: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی سیاسی افراتفری نہیں، مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حالیہ لاہور دورے پر ردِعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ لاہور میں کہیں بھی ایسی کوئی صورتحال نہیں دیکھی گئی جہاں ہزار یا دو ہزار افراد سڑکوں پر نکلے ہوں۔رانا ثنااللہ کے مطابق سہیل آفریدی کے ساتھ محض 50 یا 100 افراد تھے جو پنجاب اسمبلی میں دھکم پیل کرتے نظر آئے، ملک میں کوئی سیاسی افراتفری موجود نہیں، سیاسی پارٹیاں روزانہ کی بنیاد پر اپنا مؤقف میڈیا کے ذریعے پیش کرتی رہتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات میں ہے، وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو ایک سے زیادہ بار مذاکرات کی پیشکش کی ہے حتیٰ کہ یہ بھی کہا گیا کہ اگر وزیراعظم ہاؤس نہیں آنا چاہتے تو سپیکر آفس آ جائیں، تمام فریقین کو ٹیبل پر بیٹھنا ہوگا تب ہی مسائل حل ہو سکیں گے۔وزیراعظم کے مشیر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مذاکرات اور ڈائیلاگ پر یقین نہیں رکھتے اور اب تک انہوں نے اس حوالے سے کوئی واضح فیصلہ نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی کے پیغامات سے بھی یہی تاثر ملتا ہے کہ وہ بات چیت کے حامی نہیں ہیں تاہم بیرسٹر گوہر اور پی ٹی آئی کے کچھ سینئر رہنما مذاکرات کے حق میں ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کا گالم گلوچ بریگیڈ خود اپنی قیادت کی ٹرولنگ کرتا ہے، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ملاقات کے دوران کہا گیا کہ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں اس کے بجائے سٹریٹ مہم چلائی جائے۔رانا ثنااللہ نے مزید کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے چار سالہ دورِ حکومت میں اپوزیشن سے حال احوال تک نہیں پوچھا اس لیے اب مذاکرات کی بات کرنا محض دعویٰ ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پی ٹی آئی نے سٹریٹ موومنٹ چلانے کی کوشش کی تو وہ بری طرح ناکام ہوگی اور اگر کسی قسم کی انارکی یا افراتفری پھیلانے کی کوشش کی گئی تو حکومت بھرپور کارروائی کرے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر