پنجاب پولیس کیلئے 20 محافظ وی آرمرڈ سکیورٹی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت نے فسادات، احتجاج و دیگر خطرناک صورتحال سے نمٹنے سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔
پنجاب کابینہ نے پنجاب پولیس کے لئے 20 محافظ وی آرمرڈ سکیورٹی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی، پنجاب پولیس کیلئے 20 آرمرڈ وہیکلز 1 ارب 20 کروڑ 36 لاکھ روپے کی خریدی جائیں گی ۔سیکرٹری داخلہ احمد جاوید قاضی نے کہا کہ ایک آرمرڈ سکیورٹی وہیکل کی قیمت 6 کروڑ 1 لاکھ 80 ہزار روپے مقرر کی گئی، پنجاب پولیس کو فسادات، احتجاج، اور دہشت گرد حملوں جیسی خطرناک صورتحال میں امن و امان برقرار رکھنے میں شدید چیلنجز درپیش ہیں۔احمد جاوید قاضی نے انکشاف کیا کہ آرمرڈ گاڑیوں کی کمی کے باعث پولیس کی فوری اور موثر کارروائی کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، موثر کارروائی نہ ہونے کے باعث پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔پنجاب حکومت کے مطابق گاڑیوں کی خریداری سی فسادات، احتجاج اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پنجاب پولیس کی صلاحیت بڑھے گی، پنجاب کابینہ نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال، پولیس کو فوری آرمرڈ گاڑیاں فراہم کرنے کا حکم دیا۔مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ شہروں میں فوری رسپانس کیلئے آرمرڈ سکیورٹی وہیکلز تعینات ہوں۔پنجاب حکومت کے مطابق ہائی رسک صورتحال میں پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے تحفظ کیلئے خصوصی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع
مذاکرات جاری، صدر ٹرمپ تہران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل چاہتے ہیں: جے ڈی وینس
ایران پاکستان میں مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے آمادہ
دنیا دوبارہ جنگل کے قانون کی طرف جا رہی ہے: چینی صدر نے خبردارکر دیا
ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کے قریب ہے: امریکی صدر کا دعویٰ
اسرائیل، لبنان میں براہ راست مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق ہوگیا، امریکا کی تصدیق
وزیراعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات، امریکا، ایران جنگ بندی پر خراج تحسین
اسحاق ڈار کی ترکیہ، مصر، سعودی عرب کے خارجہ حکام سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر