پی آئی اے کا اسلام آباد سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے اسلام آباد سے لندن کیلئے بھی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد سے لندن کیلئے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، لندن کی پروازیں ہیتھرو ایئرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے آپریٹ ہوں گی۔ ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ لندن کے لئے پی آئی اے کی پہلی پرواز 29 مارچ سے روانہ ہوگی۔قومی ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی لندن کیلئے پرواز 6 سال کے طویل وقفے کے بعد روانہ کی جا رہی ہے، لندن پی آئی اے کا سب سے پہلا بین الاقوامی اور انتہائی پرکشش روٹ ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پہلے ہی مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔یاد رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اکتوبر 2025 میں اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ کرنے کا افتتاح کیا تھا جس کے بعد پہلی پرواز مانچسٹر پہنچی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر