مختلف شہروں میں بارش، برفباری کی پیشگوئی، پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

لاہور(نیشنل ٹائمز)ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی، پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ کے خطرہ کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا۔
کے پی، بلوچستان میں آج سے یکم جنوری تک بارشوں کی پیش گوئی، آج سے 2جنوری تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برسیں گے، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگرعلاقوں میں بارش متوقع ہے، کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش 30 دسمبر کو ہونے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق آج رات سے 1جنوری کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش کا امکان ہے، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، چاغی، ہرنائی، بارکھان، سبی اور لورالائی میں بار ش متوقع ہےپی ڈی ایم اے نے مزید بتایاکہ موسیٰ خیل، دکی، گوادر، حب، لسبیلہ، کیچ، آواران اور پنجگور میں بھی بارش کا امکان ہے، خضدار، قلات، مستونگ، کچھی، واشک میں بارش متوقع ہے، خاران، سوراب، ژوب اور شیرانی میں بھی بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران کوئٹہ، زیارت، قلات، پشین اور شمالی اضلاع کے پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے، بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر