شفاف الیکشن کے بغیر معیشت، امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہوسکتی: مولانا عبدالغفور

شرقپور شریف(نیشنل ٹائمز)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن کے بغیر ملک میں معیشت اور امن و امان کی صورت حال ٹھیک نہیں ہوسکتی۔شرقپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکمرانوں نے پے رول پر کچھ علماء رکھے ہوئے ہیں جن کو بلا کر خطاب کیا جاتا ہے، پنجاب حکومت علماء کو وظیفہ دینا چاہ رہی ہے لیکن لینے والا کوئی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے اقتدار میں آنے کیلئے 75 سالوں میں اسٹیبلشمنٹ سے ہاتھ نہیں ملایا نہ ملائیں گے، جب سے پاکستان بنا ہے نالائق اور نااہل ٹولہ اقتدار میں ہے، حکمرانوں نے ملکی اثاثے بیچ کر اور نئے قرضے لے کر معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بلوچستان میں 75 سالوں سے طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے، پاکستان میں 35 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔رہنما جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا استحکام افغانستان کے استحکام سے مشروط ہے، اچھے طالبان اور برے طالبان کا علم نہیں، ہم تو صرف ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے حامی ہیں۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع
مذاکرات جاری، صدر ٹرمپ تہران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل چاہتے ہیں: جے ڈی وینس
ایران پاکستان میں مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے آمادہ
دنیا دوبارہ جنگل کے قانون کی طرف جا رہی ہے: چینی صدر نے خبردارکر دیا
ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کے قریب ہے: امریکی صدر کا دعویٰ
اسرائیل، لبنان میں براہ راست مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق ہوگیا، امریکا کی تصدیق
وزیراعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات، امریکا، ایران جنگ بندی پر خراج تحسین
اسحاق ڈار کی ترکیہ، مصر، سعودی عرب کے خارجہ حکام سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر