سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

کراچی(نیشنل ٹائمز) سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا، گڑھی خدا بخش میں سخت سکیورٹی انتظامات کے گئے، 10 ہزار پولیس اہلکار تعینات کر دیئے۔واضح رہے کہ خاتون اول آصفہ بھٹو نے گڑھی خدابخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے مزاروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ، وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار و دیگر رہنما بھی گڑھی خدا بخش پہنچ گئے، شہدا کے مزاروں پر حاضری دی، جیالوں نے بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا۔میئر سکھر کی قیادت میں پیدل قافلہ گڑھی خدا بخش کیلئے روانہ ہوا، چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر مملکت آصف زرداری گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔لیاقت باغ راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر جیالوں کی آمد بھی جاری رہی، فاتحہ خوانی کی۔انصاف کیلئے پرامن طریقے سے آواز اٹھانا بینظیر کا پیغام ہے: صدر آصف زرداریصدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بے نظیر کی زندگی پیغام ہے کہ انصاف کیلئے پر امن طریقے سے آواز اٹھائیں۔صدر مملکت آصف زرداری نے بے نظیر بھٹو کی 18 ویں برسی پر پیغام میں کہا کہ نفرت کے بجائے اتحاد کا راستہ اپنائیں، انتقامی سیاست کی بجائے جمہوریت کو اصل بدلہ سمجھیں، بے نظیر فرقہ واریت، نفرت اور عدم برداشت کے خلاف تھیں۔آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتے رہیں، بے نظیر بھٹو نے اپنے نظریات کی قیمت جان کی صورت میں ادا کی۔
دختر مشرق کی زندگی جرات اور ہمدردی کا امتزاج تھی: بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دختر مشرق کی زندگی جرات اور ہمدردی کا نادر امتزاج تھی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شہید بے نظیر بھٹو کی 18 ویں برسی پر پیغام میں کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کبھی سرنڈر نہیں کرے گی، بے نظیر بھٹو جمہوریت کی جدوجہد میں آخری دم تک ثابت قدم رہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر بلا خوف و خطر کھڑی رہیں یہاں تک کہ جام شہادت نوش کیا، ہم ہر روز ان کے فکر و ویژن سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اپنے دور سے بہت آگے کا ادراک رکھنے والی کرشماتی لیڈر تھیں اور ان جیسے کرشماتی لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ نفرت نہ کرنا اور دوسروں کو معاف کرنا سکھایا وہ پاکستان میں جمہوری جدوجہد کی معمار اور پسماندہ طبقات و اقلیتوں کے حقوق کی محافظ اور خواتین کی ترقی و خودمختاری کی عملی جدوجہد کی علمبردار تھیں۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر