کے پی وزراء کی گفتگو برداشت کرنا ہمارا ظرف ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور(نیشنل ٹائمز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وزرا نے جو رویہ اسمبلی میں اپنایا وہ سب کے سامنے ہے، یہ ہمارا ظرف ہے کہ وہ اب تک پنجاب میں ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پاکستان کے شہری ہیں، ان کا بھی ملک ہے، ہم نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو خوش آمدید کہا، پنجاب اسمبلی میں ان لوگوں کو داخلے کی اجازت ملی جن کا نام لسٹ میں شامل تھا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بغیر لسٹ کے لوگوں کو پنجاب اسمبلی میں گھسایا گیا، جو اپنے دور میں ٹریننگ لیتے رہے ان کو کوڑا اٹھانے پر بھی اعتراض ہے، خزانے عوام پر خرچ کرنے کیلئے ہوتے ہیں،اگرکسی کو اعتراض ہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی وزراء نے جس قسم کی زبان استعمال کی، ہماراظرف ہے کہ یہ اب تک پنجاب میں موجود ہیں، قبضہ مافیا کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں ہوں گی، صحافیوں پر اسمبلی کے گارڈز کے تشدد کی مذمت کرتی ہوں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ہمارے مہمان ہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ کی سکیورٹی کا انتظام نہ کرتے تو بھی تنقید ہونا تھی، اب اگر ان کی سکیورٹی کا انتظام کیا تو بھی تنقید کی جارہی ہے۔



  تازہ ترین   
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش: نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتے ہیں: کاظم غریب آبادی
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر