بینظیر بھٹو نے جمہوریت، عوامی حقوق اور پاکستان کیلئے بے مثال جدوجہد کی: وزیراعظم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ہم پاکستان کی عظیم بیٹی، سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی برسی منا رہے ہیں جنہوں نے جمہوریت، عوامی حقوق اور وفاق پاکستان کے استحکام کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت میں رواداری اور ہم آہنگی جیسی مثبت اقدار کی حوصلہ افزائی کی، بینظیر بھٹو نے سیاسی عمل میں رواداری کو فروغ دیا جو لائق تحسین ہے، ملک و قوم کے لیے بینظیر بھٹو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی سیاسی میراث میں جذبہ حب الوطنی نمایاں ہے، بینظیر بھٹو نے خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور پاکستان کو ایک پرامن، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنانے کے لیے قابلِ قدر اقدامات کیے، ان کی قربانیاں اور خدمات قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
شہباز شریف اور شیخ بن زاید النہیان کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
وزیراعظم نے کہا کہ آج کے دن ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں رواداری، برداشت، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح کے سفر کو آگے بڑھایا جائے گا، جس کے لیے بینظیر بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بینظیر بھٹو شہید کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ اور چاہنے والوں کو صبرِ جمیل دے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر