پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی یو اے ای صدر کو شاندار فضائی سلامی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کو شاندار فضائی سلامی پیش کی۔پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر بلاک III طیاروں پر مشتمل 6 رکنی دستے نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی صدر محمد بن زاید النہیان کو باوقار ایئر ایسکارٹ فراہم کیا۔یہ اقدام مہمان نوازی اور بھائی چارے کے خوبصورت مظاہرے کی علامت تھا، پاک فضائیہ کی جانب سے کیا گیا یہ پرتپاک استقبال پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کی عکاسی کرتا ہے۔اس موقع پر فارمیشن لیڈر نے وزیراعظمِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے صدر محمد بن زاید النہیان کو خیرمقدمی سلام پیش کیا۔واضح رہے کہ پاک فضائیہ کا JF-17 تھنڈر بلاک III جدید 4.5 جنریشن کا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے، جو فضائیہ کی جدید اور مؤثر آپریشنل صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر