یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید پاکستان پہنچ گئے، پروقار استقبال، گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے، معزز مہمان کا پروقار استقبال کیا گیا۔فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے یو اے ای صدر کے طیارے کو حصار میں لے کر فضائی سلامی پیش کی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ سید عاصم منیر سمیت وفاقی وزراء نے متحدہ عرب امارات کے صدر کا نور خان ایئر بیس پر استقبال کیا، اماراتی صدر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی، گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید ہوائی اڈے پر موجود وفاقی وزراء سے بھی بالمشافہ ملے، شیخ محمد بن زاید کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے، انہوں نے استقبال کے لیے موجود پاکستان کی مختلف ثقافتوں کے نمائندہ بچوں بچیوں سے اظہار شفقت کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر متحدہ عرب امارات کے ہمراہ وزرا اور سینئر حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آیا ہے، دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ اس دورے سے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ترقی اور علاقائی استحکام کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔دورے کے دوران معزز مہمان کی صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔خیال رہے کہ صدر متحدہ عرب امارات کے دورہ پاکستان کے پیش نظر اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی آج چھٹی کا اعلان کر دیا ہے، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس 26 دسمبر کو بند رہیں گی۔تجزیہ کاروں کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو نئی جہت دینے کی امید لے کر آیا ہے، جس میں سرمایہ کاری، تجارت اور باہمی تعاون کے فروغ پر اہم پیشرفت متوقع ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر