اقلیتوں سے ناانصافی یا زیادتی پر قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم مسلح افواج میں مسیحی افسران اور جوانوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، اقلیتوں کے ساتھ کسی صورت زیادتی نہیں ہونے دیں گے، کسی بھی اقلیتی شخص سے ناانصافی یا زیادتی پر قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا۔وزیراعظم ہاؤس میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کرسمس منانے کیلئے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں، حضرت عیسیٰ نے انسانیت کو ظلم وجبر سے نجات دلائی، حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت مریم سلام اللہ علیہا کی تعلیمات آج بھی انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں خاص طور پر مسیحی برادری کا قابل قدر اور تاریخی کردار ہے، قیام پاکستان سے آج تک تمام اقلیتوں نے ہر شعبے میں اہم کردار ادا کیا، مسیحی برداری نے تعلیم، طب، دفاع سمیت ہر شعبے میں گراں قدرخدمات انجام دیں۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال مئی میں پاکستان نے فیلڈمارشل کی ولولہ انگیز قیادت میں دشمن کے چھکے چھڑا دیئے، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں بھارت کے 7 جہاز گرائے اور 8 ویں کو شدید نقصان پہنچا۔شہباز شریف نے کہا کہ میرے قائد نواز شریف نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کی، نوازشریف بطور وزیراعظم دیوالی اور کرسمس کے تہواروں میں شریک ہوئے اسلام نے مساوات، عدل، انصاف اور برابری کا ہمیشہ سبق دیا، نبی کریمﷺ کے اسوہ حسنہ پر نظر دوڑائیں تو نچوڑ یہ ہے کہ انسانیت کے ساتھ بردباری اورمحبت سے پیش آؤ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کے سکھ کا ذریعہ بننا چاہیے، وطن پر لہو نچھاورکرنے والے مسیحی بھائیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ہارون ولیم نے دشمن سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا، میں نے فیلڈمارشل سید عاصم منیر کے ساتھ ہارون ولیم کے جنازے میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ کسی اقلیتی شہری سے ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا، اقلیتوں سے زیادتی کرنے والے ہر ہاتھ کو روکا جائے گا، یقین دلاتا ہوں آپ کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں ساتھ دیں گے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پوری طرح کھڑے ہیں، کسی کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اقلیتوں سے ناانصافی کرے۔ان کا کہنا تھا کہ قوم مسلح افواج میں مسیحی افسران اور جوانوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، پاکستان میں ہرشہری کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے، مسجد، مندر، گرجاگھر یا گوردوارہ میں سب کو عبادات کی آزادی حاصل ہے۔بعدازاں وزیراعظم شہبازشریف نے مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کا کیک بھی کاٹا، تقریب میں وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور غیرملکی سفارتکار بھی شریک ہوئے۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر