کرسمس اور قائد اعظم ڈے: پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان فائنل

لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب پولیس نے کرسمس اور قائد اعظم ڈے کے حوالے سے سکیورٹی پلان فائنل کر لیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے 3583 گرجا گھروں کی سکیورٹی پر 30 ہزار پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔صوبائی دارالحکومت کی 600 سے زائد مسیحی عبادت گاہوں پر 05 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق حساس گرجاگھروں کی مانیٹرنگ کیلئے 2832 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے، گرجا گھروں میں چیکنگ کیلئے 4546 میٹل ڈٹیکٹرز بھی استعمال کیے جائیں گے۔قائداعظم ڈے پر منعقدہ پروگرامز کی سکیورٹی پر 1 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کرسمس اور قائداعظم ڈے پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہو گی، حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری تعینات ہو گی۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس انتہائی الرٹ رہے، ملک دشمن عناصر و مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں، سپروائزری افسران گرجا گھروں کی انتظامیہ سے مسلسل رابطے اور باہمی مشاورت سے سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے رہنما کرسمس پر بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ یقینی بنائیں، سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے کرسمس اور قائد اعظم ڈے تقاریب کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ حساس گرجا گھروں اور اہم مقامات کی سکیورٹی پر کمانڈوز اور سنائپرز تعینات کئے جائیں گے، ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ پولیس کی ٹیمیں گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں کے اطراف موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ ٹیمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے دہشت گرد و شر پسند عناصر کی سرکوبی کریں۔آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز، سی ٹی اوز کو سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کی ہدایت کی اور کہا کہ کرسمس سے قبل گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں کے اطراف میں فلیگ مارچ، سرچ اینڈ سویپ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرسمس پر پارکوں، تفریحی مقامات، غیر ملکی سفارت خانوں سمیت تمام حساس تنصیبات کی سکیورٹی بھی یقینی بنائی جائے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کرسمس اور قائداعظم ڈے پر خواتین شہریوں کی چیکنگ کیلئے لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات کی جائیں گی۔گرجا گھروں کو حساسیت کے اعتبار سے اے، بی اور سی کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، اے کیٹیگری میں 164، بی کیٹیگری میں 360، سی کیٹیگری میں 3059 گرجا گھر شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر