حکومت نے تین سال پورا زور لگایا پی ٹی آئی ختم نہیں کرسکی: فواد چودھری

لاہور(نیشنل ٹائمز)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نے تین سال پورا زور لگایا پی ٹی آئی ختم نہیں کرسکی۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’نقطہ نظر‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت، جوڈیشری، عوام کو نقصان ہوا، تین فریق ہیں، اسٹیبلشمنٹ، بانی پی ٹی آئی، حکومت، تینوں کو ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگا۔فواد چودھری نے کہا کہ شاہ محمود قریشی، میاں محمود الرشید، اعجازچودھری، ڈاکٹر یاسمین راشد بانی کو زیادہ جانتے ہیں، ہم نے وزیراعظم سے درخواست کی ان پانچ لوگوں کو پیرول پر رہا کیا جائے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ادارے بھی چاہتے ہیں سیاسی ٹمپریچر نیچے آئے، دیکھتے ہیں وزیراعظم ہمارے خط کا جواب دیتے ہیں یا نہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی اور سینئر وزرا سے ملاقات کر چکے ہیں، حکومت سمجھتی ہے ہمارے نکتہ نظر میں وزن ہے، پانچ لوگوں کی پیرول پر رہائی سے مذاکرات کا ماحول بنے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ اصل مسئلہ نیت کا ہے اگر نیت ٹھیک ہوگی تو معاملات آگے چلیں گے۔



  تازہ ترین   
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش: نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتے ہیں: کاظم غریب آبادی
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر