بار کونسلز کا وزیراعلیٰ پنجاب سے جسٹس عالیہ نیلم کیخلاف بیان فوری واپس لینے کا مطالبہ

لاہور(نیشنل ٹائمز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی جانب سے پراپرٹی اونرشپ آرڈنینس پر عمل درآمد روکنے کے معاملے پر پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار اور پنجاب بار کونسل نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان سے چیف جسٹس کے خلاف بیان فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار، پنجاب بار کونسل، لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اعلان کیا گیا۔لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا، قبضے واپس
ممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا پراپرٹی اونرشپ آرڈنینس پر عمل درآمد روکنے کا فیصلہ بلکل درست ہے، حکومت پنجاب اپنا قبلہ درست کرے، وزیر اعلی مریم نواز ہوش کے ناخن لیں۔وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل ذبیح اللہ ناگرہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چیف جسٹس عالیہ نیلم سے متعلق بیان واپس لیں، پنجاب حکومت چیف جسٹس عالیہ نیلم کے خلاف پراپیگنڈا بند کرے۔
پراپرٹی قانون کی معطلی عدلیہ کے طے کردہ مسلمہ اصولوں کے مطابق نہیں: مریم نواز
لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے خلاف پنجاب حکومت کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔مزید برآں وکلا تنظیموں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم پراپرٹی اونرشپ آرڈنینس کو کلعدم قرار دیں۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر