پی ٹی آئی کو مشروط مذاکرات کی پیشکش، بلیک میلنگ کیساتھ بات ممکن نہیں: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے تو حکومتِ پاکستان بھی بات چیت کے لیے مکمل آمادہ ہے تاہم غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ کوئی ڈائیلاگ ممکن نہیں۔کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں متعدد بار واضح کر چکے ہیں کہ جائز اور آئینی نکات پر مذاکرات آگے بڑھائے جا سکتے ہیں، پی ٹی آئی کے اراکین کو اسمبلی میں بھی ڈائیلاگ کی دعوت دی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی ناگزیر ہے، آج پی آئی اے کی نجکاری کا دن ہے، پی آئی اے نجکاری کیلئے متعلقہ حکام اور کابینہ ارکان نے بڑی عرق ریزی سے کام کیا۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ سربمہر لفافوں میں بولیاں آئیں اور بولی کا عمل براہ راست دکھایا جارہا ہے، کامیاب طریقے سے بولی ہوگی تو معاملات بہتر ہوں گے، نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور وزیر خزانہ نے بہترین کاوشیں کیں، سارے مرحلے کو شفاف بنانا انتہائی ضروری تھا۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ٹرانزکشن ہونے جارہی ہے، سارے پراسیس کا دوبارہ کابینہ کے پاس آنا بہت ضروری ہے، فیلڈ مارشل کو کے ایس اے میں کنگ عبدالعزیز ایواڑ سے نوازا گیا، فیلڈ مارشل کو جو ایوارڈ ملا اس سے پوری قوم کی عزت میں اضافہ ہوا۔شہباز شریف نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قومی کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر