میونسپل کمیٹی کی نااہلی، دو معصوم بچے سیوریج نالے میں گر گئے

خانیوال: (دنیا نیوز) میونسپل کمیٹی کی نااہلی کے باعث دو معصوم بچے سیوریج نالے میں گر گئے۔
کچہری بازار میں سیوریج نالے کے سلیب غائب ہیں، سلیب نہ ہونے کے باعث دو کم سن بچے نالے میں گر گئے، شہریوں نے بچوں کو اپنی مدد آپ کے تحت نالے سے نکال لیا۔نالے میں گرنے والے بچوں میں پانچ سالہ ابراہیم اور تین سالہ حماد شامل ہیں، نالے میں گرنے سے تین سالہ حماد زخمی ہو گیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ نالے پر گزشتہ 2 ماہ سے سلیبیں موجود نہیں، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تاکہ کسی ناخوشگوار حادثہ سے بچا جا سکے۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر