شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم، موٹرویز آج بھی مختلف مقامات سے بند

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔
موٹروے ایم 2 پر لاہور سے کوٹ مومن تک گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا، موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ، ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک بند کر دی گئی جبکہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی مکمل بند کر دی گئی ہے، ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر