کیڈٹ کالج ورسک میں یومِ والدین کی پروقار تقریب، انعامات تقسیم

پشاور(نیشنل ٹائمز) کیڈٹ کالج ورسک میں یومِ والدین کی پروقار تقریب ہوئی جس میں بڑی تعداد میں کیڈٹس کے والدین سمیت عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔
کور کمانڈر پشاور تقریب کے مہمان خصوصی تھے، کیڈٹس کے چاک وچوبند دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی، انہوں نے طلباء سے کہا کہ طلباء اپنی تمام تر توانائی اعلی تعلیم کے حصول پر مرکوز کریں۔مہمان خصوصی نے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں، اعلٰی کارکردگی دکھانے پر کیڈٹ عکاشہ بنگش نے پہلی اور کیڈٹ عزیر رحمان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب کے دوران جمناسٹک، گھڑ سواری اور دیگر سرگرمیوں کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا، کیڈٹ کالج ورسک کا قیام 2009 میں عمل میں آیا اور یہ ادارہ اپنے تعلیمی معیار کے لیے ملک میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔کیڈٹ کالج ورسک سے فارغ التحصیل طلباء ملک کے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر