وزرائے داخلہ کا دورہ لاہور ایئرپورٹ، کسی کو بلاجواز نہیں روکا جائے گا: محسن نقوی

لاہور(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے لاہور ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور امیگریشن عمل کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی اور طلال چودھری امیگریشن کاؤنٹرز پر گئے اور بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا، بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے ملے اور امیگریشن کے عمل کے بارے پوچھا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کاونٹر پر ایف آئی اے اہلکار کواچھی کارکردگی پر شاباش دی اور حوصلہ افزائی کی، ایک مسافر نے چیکنگ میں تاخیر کے باعث بورڈنگ بند ہونے کی شکایت کی، جس پر وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو کویت جانے والے مسافر کی بورڈنگ کرانے کے احکامات دیئے۔اس موقع پر مسافروں نے وزرائے داخلہ کو بتایا کہ چند منٹ میں امیگریشن کا عمل مکمل ہو رہا ہے۔محسن نقوی نے مسافروں سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی عزت اور آپ کی سہولت سب سے زیادہ عزیز ہے، کسی بھی مسافر کو بلاجواز سفر سے نہیں روکا جائے گا، پیشہ ور بھکاری یا نامکمل دستاویزات پر کسی کو سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والوں کی جگہ جیل ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر