بنگلا دیشی طالبعلم رہنما عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

ڈھاکا(نیشنل ٹائمز) بنگلا دیشی طالبعلم رہنما عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، مرحوم کی نماز جنازہ میں عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔عثمان ہادی کی نماز جنازہ بنگلادیشی پارلیمنٹ کے ساؤتھ پلازا میں ادا کی گئی جس کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، پارلیمنٹ ہاؤس اور اس کے گرد و نواح میں ڈرون اڑانے پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی تھی۔بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے شریف عثمان ہادی کے انتقال پر آج ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان بھی کر رکھا ہے، اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں ہے اور سرکاری تقریبات محدود رکھی جا رہی ہیں۔یاد رہے کہ عثمان ہادی کے قتل پر بنگلادیش میں احتجاج بھی جاری رہا، مظاہرین نے شیخ مجیب الرحمان کا گھر نذر آتش کر دیا، مشتعل مظاہرین نے اخبارات کے دفاتر اور دیگرعمارتیں جلا دیں، شاہ باغ اور ہادی سکوائرمیں مودی کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین نے مودی کو ’’گجرات کا قصائی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان ہادی کے قتل میں ’’را‘‘ ملوث ہے، بنگلادیشی حکام نے بھارت سے ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا، عثمان ہادی حسینہ واجد کا تختہ الٹنے والی تحریک کے رہنما تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر