بھارت کی طرف سے پاکستان کا پانی روکنا سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے: صدرِ مملکت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ تسلیم نہ کرنا اور پانی روکنا سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے۔صدر مملکت نے بھارتی یکطرفہ اقدامات پر اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں مئی میں پاکستان پر بھارتی حملے کے حوالے سے گہری تشویش ظاہر کی گئی ہے، بھارتی اقدامات عالمی امن و استحکام کیلئے خطرناک ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ماہرین کی رپورٹ پاکستان کے موقف کی تائید بھی کرتی ہے، پاکستان نے بھارتی حملے کو یو این منشور کی خلاف ورزی اور اپنی خود مختاری پر حملہ قرار دیا ہے، رپورٹ میں بھارتی حملے میں شہریوں کی ہلاکت اور رہائشی و مزہبی مقامات پر ہونے والا نقصانات کا ذکر کیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ ماہرین نے رپورٹ میں بھارتی جارحیت کو تشویشناک قرار دیا ہے، سندھ طاس معاہدہ ایک بین القوامی ذمہ داری اور علاقائی استحکام کا اہم ستون ہے، بھارت کی طرف سے معاہدہ ناماننا اور پانی روکنا سنگین نتائج پیدا کرسکتا ہے۔صدر مملکت نے رپورٹ میں سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارتی ہٹ دھرمی بے نقاب کرنے کو سراہا اور بھارتی جارحانہ سوچ، بیانات اور جانی نقصانات سامنے لانے پر تعریف کی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر