ژوب: نیشنل ہائی وے پر ٹرک اور آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، 16 افراد زخمی

ژوب(نیشنل ٹائمز)ژوب میں نیشنل ہائی وے پر کوئلے کے ٹرک اور آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو حکام کے مطابق کوئلے سے بھرے ٹرک اور آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگنے سے 16 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں فائر بریگیڈ کا عملہ، ڈرائیور اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ٹرک اور آئل ٹینکر سڑک کے کنارے کھڑے کیے گئے تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں 6 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں کوئٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہے۔پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر