ہجرت کے حق کی پاسداری عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے: مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہجرت کے حق کی پاسداری عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اوورسیز پاکستانی ملک کی معاشی اور سماجی سفیر ہیں۔ہجرت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہجرت سنت نبویؐ ہے، ہجرت میں برکت ہے، قیام پاکستان کے بعد دنیا کی سب سے بڑی ہجرت کی گئی، دنیا بھر میں سماجی، معاشی اور ثقافتی تبدیلیوں کی وجہ سے کی ہجرت سب سے بڑی حقیقت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہجرت معاشروں کو نئی توانائی، تنوع اور مواقع فراہم کرتی ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردارناقابل فراموش ہے، ہجرت کرکے بیرون ملک مقیم پاکستانی ہر سال اربوں ڈالر ترسیلاتِ زر بھیج کر ملکی معیشت کو مضبوط کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مائیگریشن محض ہجرت نہیں بلکہ ہنر، قابلیت، جدت اور تجربے کا عالمی تبادلہ بھی ہے، ہجرت نے دنیا بھر میں مزدوروں، پروفیشنلز اور طلبہ کیلئے نئی راہیں کھولی ہیں، ہجرت کا عمل مختلف معاشروں کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، انسانی حقوق، تحفظ اور باعزت سلوک ہر مہاجر کا بنیادی حق ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ہجرت کے حق کی پاسداری عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے،اوورسیز پاکستانی ملک کی معاشی اور سماجی سفیر ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی مائیگریشن نہ صرف جانوں کو خطرے میں ڈالتی ہے بلکہ یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے، غیرقانونی مائیگریشن کے سدباب کیلئے عوامی شعور اور قانونی راستوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے، حکومت پنجاب اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل، شفافیت اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔
ہنگو کلاس غازی آبدوز کی لانچنگ پر مبارکباد
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہنگو کلاس غازی آبدوز کی لانچنگ پر مبارکباد پیش کی۔مریم نواز شریف نے ہنگو کلاس آبدوزوں کی تیاری کے لئے پاک چین اشتراک کار کو سراہا اور سمندری دفاع کے لئے پاک بحریہ کی خدمات کو خراج تحسین کیا۔



  تازہ ترین   
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش: نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتے ہیں: کاظم غریب آبادی
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر