عظیم ہیرولانس نائیک محمد محفوظ کا آج یوم شہادت، پاک فوج کا خراج عقیدت

لاہور(نیشنل ٹائمز) قوم کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا 54 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سروسز چیفس نے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے یوم شہادت کے موقع پر دن کا آغاز قرآن خوانی اور دعاؤں سے ہوا، علماء کرام نے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔لانس نائیک محمد محفوظ 25 اکتوبر 1944ء کو ضلع راولپنڈی کے علاقہ پنڈ ملکاں میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1962ء میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 1971ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران واہگہ بارڈر پر لانس نائیک محمد محفوظ شہید نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلا خوف و خطر دشمن کی توپوں کو خاموش کرایا۔جنگ کے دوران واہگہ اٹاری کی سرحد پر بھارتی فوج کی شیلنگ سے محفوظ شہید کی مشین گن تباہ جبکہ دونوں ٹانگیں زخمی ہوگئیں، زخمی حالت میں بھی انہوں نے جواں مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کے اس بنکر میں گھس کر دشمن کا مقابلہ کیا جہاں سے پاک فوج کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔محمد محفوظ شہید نے ہندوستانی سپاہی کو گلے سے دبوچ لیا لیکن دوسرے فوجی نے ان پر خنجر سے حملہ کر کے شہید کر دیا، لانس نائیک محمد محفوظ کی بہادری کا اعتراف ہندوستانی فوجیوں نے بھی کیا، ان کی شہادت کے بعد 23 مارچ 1972ء کو انہیں سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا اور ان کے گاؤں پنڈ ملکاں کا نام بھی محفوظ آباد رکھ دیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بِلا شبہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا یومِ شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے، پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں، پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر